Saw in urdu text
History of hazrat muhammad s.a.w in urdu pdf
10 lines on prophet muhammad in urdu...
Back to: Urdu Essays List 2
0
بچپن کے مصائب آنحضرتﷺ کے حوصلوں کو ڈھا نہ سکے۔دراصل حکم الٰہی نے آپ کی تقدیر میں قوم کی چوپانی لکھ رکھی تھی۔چناچہ بعد میں وہ بنی نوع انسان کے ہادی اعظم بنے۔جوان ہوئے تو آپ نے ایک امیر بیوہ خدیجہ کی ملازمت اختیار کی۔آپ نے اپنے فرائض اس خوس اسلوبی کے ساتھ انجام دیے کہ حضرت خدیجہ نے آپکو شادی کا پیغام بھیجا۔آپ نے اس پیغام کو قبول کرلیا اور 25 سال کی عمر میں ان سے شادی کر لی۔اس وقت بی بی خدیجہ کی عمر 40 سال کی تھی۔
آنحضرتﷺ کے اخلاق و اطوار شروع سے ہی نہایت شستہ تھے۔آپ زبان کے میٹھے اور دل کے ساتھ تھے۔کبھی جھوٹ نہ بولتے تھے،اسی وجہ سے آپ کو صادق اور امین کا لقب ملا۔ان کے مزاج میں تحمل کوٹ کوٹ کربھرا تھا۔دشمن کے ساتھ بھی نرمی اور خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آتے تھے۔رحم وکرم کے پتلے تھے۔ کسی سے کبھی انتقام نہ لیا نہ کسی کے لئے بد دعا کی۔فقیر اور درویشی کی زندگی بسر کرتے۔راحت و آسائش سے کوسوں دور رہتے۔سارے عرب کے تاجدار تھے مگر بوریئے پر سوتے اور کھجوریں کھا کر گزارا کرتے تھے۔عبادت کا یہ حال تھا کہ ساری ساری رات یاد الٰہی میں گزار دیتے۔بت پرستی سے آپ کو سخت